نھنی پری زینب کے ساتھ پیش آنیوالے بربریت کے واقعہ کے خلاف لاہور پریس شملہ پہاڑی کے سامنے انسانی حقوق و تعلیم کی سماجی تنظیموں پاکستان گلوبل انشی ایٹیو(فار لاء اینڈ جسٹس چیپیٹر) اور میرے لوگ کے باہمی اشتراک سے پرامن مظاہرے برائے یکجہتی و شمعیں روشن و دعائیہ تقریب کا اہتمام

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 21:18

نھنی پری زینب کے ساتھ پیش آنیوالے بربریت کے واقعہ کے خلاف لاہور پریس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) انسانی حقوق و تعلیم کی سماجی تنظیموں پاکستان گلوبل انشی ایٹیو(فار لاء اینڈ جسٹس چیپیٹر) اور میرے لوگ کے باہمی اشتراک سے گزشتہ روز قصور میں بدفعلی کے بعد قتل کی جانیوالی سات سالہ نھنی پری زینب کے ساتھ پیش آنیوالے بربریت کے واقعہ کے خلاف لاہور پریس شملہ پہاڑی کے سامنے پرامن مظاہرے برائے یکجہتی و شمعیں روشن و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

مظاہرے کی قیادت انسانی حقوق کے معروف قانوندان و چئیرمین پی جی آئی مخدوم وسیم قریشی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے کی ۔جبکہ میرے لوگ کی قیادت سیدہ وسیلہ زہرہ و ثاقب چوہان نے کی۔ مظاہرے میں سیاسی سماجی ، کاروباری ، طلباء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پر امن مظاہرے اور شمعیں روشن کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزرز مخدوم وسیم قریشی کا کہنا تھا کہ سانحہ قصور نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں اور بلا شعبہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کے کیسز یقیناًجنسی دہشت گردی ہے جس کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سپیشل قانون سازی کی ٖضرورت ہے اور مزیدیہ کہ بچوں کے ساتھ پیش آنیوالے بدوفعلی کے ہر اقدام کے پرچہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی جائیں اور حکومت اور آرمی چیف مل کر ان مقدمات کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں کریں۔ اس موقعہ پر میرے لوگ کے فاونڈرز سیدہ وسیلہ زہرہ و ثاقب چوہان نے کہا پرامن مظاہرے کا مقصد لوگوں میں اشتعال انگیزی پیدا کرنے کی بجائے جنسی تشد د کے روک تھام کے حوالے سے سماجی آگاہی اور جنسی شعور پیدا کرنے حوالے سے مختلف کمپینز کے ذریعے تعلیم کو نچلے لیول سے میڑک تک پھیلانا ہے پاکستان کے مستقبل کے نونہاروں کا فیوچر محفوظ بنایا جاسکے۔

مظاہرے میں پی ٹی آئی کی نائب صدر شعبہ خواتین ونگ سیما سیماب، سعادت پبلیکیشن سے ایڈیٹر عثمان غنی ، سماجی ورکرز ازما سلطان ، سائرہ سلطان ، بلال، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نبیلہ طارق ، محمد باقر ، رئیس امیر اویس شیخ اور دیگر افراد کی کشیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر شمعیں روشن کی گئیں اور مرحومہ زینب اور دیگر اہلخانہ اور غمزادہ خاندان کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :