لاہور، جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کرنے کی بنیاد پر خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کیخلاف انتقامی کارروائی کا اقدام لاہور ہائیکور ٹ میں چیلنج

جمعہ 12 جنوری 2018 22:48

لاہور، جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کرنے کی بنیاد پر خواتین ہاکی ٹیم کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کرنے کی بنیاد پر خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کیخلاف انتقامی کارروائی کا اقدام لاہور ہائیکور ٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن سے سولہ جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعدیہ اور اقرا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے ربیعہ باجوہ ایڈووکیٹ نے مئوقف اختیار کیا کہ درخواست میں سزائوں اور شکایت سننے والی کمیٹی کی تشکیل پر اعتراض ہے، جنسی ہراساں کرنے کی شکایت سننے والی کمیٹی قانون کے مطابق نہیں ہے اور کمیٹی کوسزا کی سفارش کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ، کمیٹی کے ارکان کی طرف سے درخواستگزار کھلاڑی اور گواہوں پر دباو ڈالا گیا ہے جبکہ یہ بھی دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ درخواست گزار کھلاڑیوں نے شکایت کیوں کی اور عدالت سے کیوں رجوع کیا، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان ہاکی فیڈریشن کو خواتین کے تحفظ کے قوانین اور ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ کرے اور دونوں کھلاڑیوں کو دی جانی والی سزا کوکالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :