بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال 52 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجے گی، میئرکراچی
تازہ ترین : 1

بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال 52 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجے گی، میئرکراچی

تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، ادارے کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں،وسیم اختر

بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال 52 ملازمین کو حج کی سعادت کیلئے بھیجے گی، میئرکراچی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال 52 ملازمین کو حج کی سعادت کے لئے بھیجے گی، تمام تر نامساعد حالات کے باوجود ملازمین کو حج کی سعادت کے لئے بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے، ادارے کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کریں، ہمیںاپنی بلدیاتی خدمات کے لئے کسی ستائش کی ضرورت نہیں ایک چیلنج لے کر کراچی کی خدمت اور ترقی میں مصروف عمل ہیں، شہرکی بہتر انداز میں خدمت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی سہ پہر کے ایم سی بلڈنگ میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کے لئے حج کی قرعہ اندازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر اسلم شاہ آفریدی، چیئرمین لینڈ کمیٹی سید ارشد حسن، چیئرمین قانونی امور کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، امان خان آفریدی اور کے ایم سی کے افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس سال حج کی قرعہ اندازی کے لئے 221 افسران جبکہ 848 کم گریڈ کے ملازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں ، گریڈ 16 اور زائد کے افسران میں سے 16 افسران جبکہ گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین میں سے 36 ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں نکالے گئے ہیں جبکہ ویٹنگ لسٹ کے لئے خواتین کے ناموں میں سے قرعہ اندازی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ جو خوش نصیب افراد جن کا حج قرعہ اندازی میں نام نکلا ہے وہ اپنے شہر ، ملک اور ادارے کو دعائوں میں یاد رکھیں،حج پر جانے والے اللہ کے مہمان ہیں،حج کے سفر پر جانے والے خوش نصیب ہیںلہٰذا وہ سفر کی مشکلات کو خوش دلی سے برداشت کریں، اس پر بھی اجر ہے،انہوں نے کہا کہ اس بار قرعہ اندازی میں محکمہ فائربریگیڈ کے ملازمین کی تعداد زیادہ رہی ہے جسے دیکھ کر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ محکمہ فائربریگیڈ سے وابستہ ملازمین اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انسانوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بھی محکمہ فائربریگیڈ کے ملازمین پر خصوصی مہربانی کی اور اس محکمے سے 9 ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، گزشتہ روز احسن آباد کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر بھی محکمہ فائربریگیڈ کے ملازمین ہی نے کم وسائل کے باوجود ایک عزم اور جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے بروقت قابو پالیا جس کے باعث نقصان بھی کم ہوا اور قیمتی جان بھی ضائع نہیں ہوئی لیکن ہمیں بعض اوقات اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ جو اچھا کام کسی محکمے کی جانب سے انجام دیا جائے اس کے حوالے سے کسی فورم پر یا تو بات کی ہی نہیں جاتی یا بہت ہی کم تذکرہ کیا جاتا ہے بحرحال منتخب بلدیاتی نمائندوں کی پوری ٹیم ایک جذبے کے تحت شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے مستقل کوشاں ہے ہماری خواہش ہے کہ یہ ادارہ مستحکم ہو اور اس سے وابستہ ملازمین کے مسائل حل ہوں تاکہ یہ ملازمین ایک نئی توانائی کے ساتھ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پیش پیش رہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی کے لئے حج کے اخراجات برداشت کرنا ایک مشکل عمل ہے جبکہ حج کی سعادت بہت بڑی ہے یہی وجہ ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے ملازمین کو حج پر بھیجنے کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ ملازمین بھی جو حج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اللہ کے مہمان بن جائیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 22:45:52

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Municipal Majesty Karachi will send 52 employees this year to the pilgrimage, Mayor Kochi Waseem Akhtar continues to send employees to Hajj despite all unrestricted circumstances, trying to stabilize the institution, to serve the people in a better manner. Waseem Akhtar

Mayor Karachi Waseem Akhtar said that the Majesty Majesty Karachi will send 52 employees to Hajj this year, despite all the disadvantaged circumstances, it is continuing to send employees to the pilgrimage, to try to strengthen the institution. To serve the people in a better way, we do not need any admiration for our municipal services, but by doing a challenge, we are engaged in serving and developing Karachi, all the resources will be used for better service in the city. He expressed his views on Hajj's pilgrimage for employees of Karachi High Court in MC Building on Monday. Speaking at the function organized at the occasion, on the occasion, Parliament Speaker Leader Aslam Shah Afridi, Chairman of the Committee, Syed Arshad Hassan, Chairman Legal Affairs Committee Arif Khan Advocate, Aman Khan Afridi and KCC were also present on the occasion. Mayor KARACHI, Waseem Akhtar said that this year pilgrims were received for 221 officers and 848 low-grade employees, 16 officers from grades 16 and higher and 36 employees of grades 1 to 15 employees. The names have been extracted in a draw, while the number of women's names will be evaluated for the waiting list. I said that the happy people whose name has been mentioned in the Qur'aan, remember in their prayers, prayers, prayers and prayers in their prayers, cities, and institutions, pilgrims are visiting Allah, pilgrims are happy to visit the pilgrimage. So they travel Bear the difficulties of happiness, happy, it also has a reward, he said that at this time, the number of employees of the Fiburggig department has been high, by which we can say that employee related to the department's department, By keeping on protecting the lives and property of human beings, that is why Allah Almighty also special seal on the employees of the Fergiggrad Department Nine and from this department, nine employees will be allowed to get pilgrimage of this year, he said, saving the lives of a human is equal to saving the life of a human being, on the same day in the Ahsanabad chemical factory. The employees of the Department of Fergighehad, despite low resources, had timely control working with a determination and passion due to which the loss was also reduced and precious life was not lost, but it is sometimes surprising that the good work It is not talked about either on any forum or to be given by a department. Regardless, the entire team of selected municipalities is constantly striving to facilitate citizens under a passion. We want this institution to be stable and resolve issues related to the employees concerned so that these employees have problems with the citizens of a new energy. Present to resolve, he said that it is a difficult process for the poor man to spend the Hajj during this period of inflation, while Hajj is very big for the poor, that is why the municipalities of Karachi will send their employees to Hajj The series continues with continuity so that employees who can not afford the Hajj expenses Thanks to the Almighty to be the guest of Allah

Related : Karachi, Hajj

متعلقہ عنوان :