وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام ڈیجیٹل سکلزفار آل کولاکھوں ..
تازہ ترین : 1

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام ڈیجیٹل سکلزفار آل کولاکھوں نوجوانوں تک توسیع دینے عزم

صوبے کی 60فیصدآبادی تیس سال سے کم عمرکے نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجون نسل کی مناسب تعلیم و تربیت کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے ، نوجوانوں نے تبدیلی کے نعرے کا بھرپور ساتھ دیا جس کیوجہ سے آج ہم خیبر پختونخوا میں ایسا سسٹم دینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں کا وزیر اعلیٰ بھی مداخلت نہیں کر سکتا پرویز خٹک کا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میںاسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب ،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام ڈیجیٹل سکلزفار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخواا نفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت جاری یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (ڈیجیٹل سکلزفار آل) کولاکھوں نوجوانوں تک توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے صوبے کی آبادی کا ساٹھ فیصد تیس سال سے کم عمرنوجوانوں پر مشتمل ہے جس نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے نوجون نسل کی مناسب تعلیم و تربیت اور فلاح کسی بھی حکومت کی اہم ذمہ داری ہوتی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت اپنی یہ ذمہ داری ایمانداری کے ساتھ ادا کر رہی ہے، خیبر پختونخوا اور پاکستان بھر کے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ نوجوانوں نے عمران خان کے تبدیلی کے نعرے کا بھرپور ساتھ دیا جس کی وجہ سے آج ہم خیبر پختونخوا میں ایسا فول پروف سسٹم دینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں صوبے کا وزیر اعلیٰ بھی مداخلت نہیں کر سکتا۔

ہم خیبر پختونخوا میں نظام کی تبدیلی کیلئے چار سالہ کامیاب کاوشوں اور تجربے کی بنیاد پر یقین سے کہتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔وہ جمعہ کو خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام نشتر ہال پشاور میں یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میںاسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، صوبائی وزیر برائے صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی، ایم ڈی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان اور کنسلٹنٹ آئی ٹی بورڈ ابوبکر علوی نے بھی تقریب سے خطاب کیا،جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی محمود جان، معراج ہمایون، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی داؤد خان اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کو یوتھ کیلئے آئی ٹی بورڈ کا بہترین کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے اس وقت 40ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گھر بیٹھ کر کما رہے ہیں صوبائی حکومت اس پروگرام سے مزید لاکھوں نوجوانوں کو مستفید کرنے کیلئے پر عزم ہے۔نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا مستقبل ہیں صوبائی حکومت نے ہر شعبے اور ہر محکمے میں با شعور نوجوانوں کیلئے مواقع تخلیق کئے ہیں صوبے کے ہر محکمے میں آئی ٹی کو فروغ دیا جا رہا ہے نوجوانوں کو ٹیوٹا کے چار مراکز میں ڈیجیٹل سکلز کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کی دیگر مراکز تک بھی توسیع دینے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے عمل میں اگر عمران خان کا ساتھ نہ دیتے تو آج خیبر پختونخوا میں بھی وہی بد عنوان نظام ہم پر مسلط ہوتا جس کے تحت مفاد پرست سیاستدانوں نے اپنی باریاں مقرر کی ہوئی تھیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک ویلفیئر سٹیٹ دیکھنا چاہتے ہیں جس کی عملی بنیاد ہم خیبر پختونخوا میں رکھ چکے ہیں اسلام بھی ہمیں ایک ایسی فلاحی ریاست کا درس دیتا ہے جس میں سب کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر ہوں غریبوں کا مفت علاج ہو، انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہو، حقدار کو حق ملے اور شہریوں کو روزگار کے با عزت مواقع میسر ہوں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں حکومتوں نے کبھی بھی اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا میں ٹوٹا پھوٹا سٹرکچر ملا تھا ، بغیر استاد کے سکول، ڈاکڑز اور مشینری کے بغیر ہسپتال، کرپٹ ترین پولیس اور رشوت سے تباہ حال دفاتر ملے حکمران آتے جاتے رہے انکے پاس اداروں کی بحالی اور عوام کی فلاح کا مقصد تھا نہ پروگرام اور نہ منشور۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے عوام کی آسانی کیلئے اپنے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے اور اداروں کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لیڈر کی سوچ ہوتی ہے وہی سوچ نیچے کارکنوں اور اداروں میں سرایت کرتی ہے ہمارے لیڈر کی سوچ بلند تھی اس نے ہمیں ایک وژن دیا جس پر ہم نے عمل کیا اور خیبر پختونخوا میں صیحح معنوں میں عوامی حکمرانی کی بنیاد رکھی وزیر اعلیٰ نے آئی بورڈ خیبر پختونخوا کو یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر ادارے کو سپورٹ کیا ہے جس ادارے نے بھی قابل عمل پروگرام دیا اس پر عملدرآمد کیلئے وسائل مہیا کئے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جو ڈیلیور کر سکے۔

قبل ازیں عمران خان اور پرویز خٹک نے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 22:33:03

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Youth Employment Program Digital Skullform Allowed to expand Kolkata youth 60 per cent of the population comprises young people under the age of thirty years; proper education and training of the ninth generation is the main responsibility of any government; the youth have given the slogan of change, which means that today we give such system in Khyber Pakhtunkhwa. I have succeeded in which the chief minister can not interfere Parvez Khattak addresses the distribution division in trainers of Youth Employment Program,

The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa Parvez Khattak expressed commitment to extend youth employment program released to Kolkata youth under Khyber Pakhtunkhwa Healthy Technology Board and said that 60 percent of our province's population comprises young people under the age of thirty years In the future, the country's handling has to be handled and the proper education and training of the Nausan generation is the main responsibility of any government and the current provincial government is paying its responsibility honestly, to Khyber Pakhtunkhwa and the youth of Pakistan. Congratulations and said that the youth change the Imran Khan Due to the slogan, which is why today we have been able to provide a fel-proof system in Khyber Pakhtunkhwa, which can not interfere with the Chief Minister of the province.

Related : Chief Minister, Education

متعلقہ عنوان :