پولیس والے پیسے لے کر بیٹی کے قتل کا الزام کسی رشتے دار پر لگانے کیلئے دباو ڈالا رہے ہیں: قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی لائبہ کے والد کا الزام

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 20:48

پولیس والے پیسے لے کر بیٹی کے قتل کا الزام کسی رشتے دار پر لگانے کیلئے ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی بچی لائبہ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس والے پیسے لے کر بیٹی کے قتل کا الزام کسی رشتے دار پر لگانے کیلئے دباو ڈالا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے بعد قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی ایک اور بچی لائبہ کے والد نے انصاف دلوانے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ کے والد نے پولیس کا شرمناک کردار بے نقاب کیا۔ لائبہ کے والد نے بتایا ہے کہ پولیس نے قتل کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا تاہم اس سے رشوت لے کر اسے چھوڑ دیا گیا۔ جبکہ پولیس مسلسل دباو ڈال رہی کہ ہم سے پیسے لے لو اور اپنے کسی رشتے دار پر بچی سے زیادتی اور قتل کا الزام ڈال دو۔ لائبہ کے والد کا مزید کہنا ہے کہ وہ مسلسل پولیس کا دباو برداشت کر رہے ہیں تاہم ان پر دباو ڈالنے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کیس سے اپنی جان چھڑوانے کیلئے ان پر دباو ڈال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :