Live Updates

سرکاری اداروں پر پریشر بڑھ رہا ہے، علیم خان

سرکاری ادارے حکومتی دباؤ پر مصلحتوں کا شکار ہیں، 2010میں ایل ڈی اے سے پہلے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی خریدی، ن لیگ اگر یہ سمجھتی ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، بیان

جمعہ 12 جنوری 2018 22:26

سرکاری اداروں پر پریشر بڑھ رہا ہے، علیم خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سرکاری اداروں پر پریشر بڑھ رہا ہے۔سرکاری ادارے حکومتی دباؤ پر مصلحتوں کا شکار ہیں۔یہ بات صدر تحریک انصاف مرکزی پنجاب علیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2010میں ایل ڈی اے سے پہلے سے منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی خریدی۔نون لیگ اگر یہ سمجھتی ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔

(جاری ہے)

میرا ایمان پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔پہلے بھی میں عمران خان کے ساتھ تھا آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔ نون لیگ جتنا مرضی زور لگا لے میں عمران خان کے ساتھ ہوں اوررہوں گا۔ علیم خان نے مزید کہا کہ نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ کبھی کروں گا۔ میری سوسائٹی کو جو این او سی ملے ہوئے ہیں انہیں منسوخ کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔میں ہر طرح سے حکومت کا مقابلہ کروں گا۔حکومت اپنے تمام ہتھکنڈوں میں ناکام ہو گی۔اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور صبح کی کرنیں پھوٹنے والی ہیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :