چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی پہنچ گئے

اہم مقدمات کی سماعت، اجلا س کی سربراہی اور کانفرنس میں شرکت کریں گے

جمعہ 12 جنوری 2018 22:24

چیف جسٹس ثاقب نثار کراچی پہنچ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹسمیاں ثاقب نثار کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اہم مقدمات کی سماعت، اجلا س کی سربراہی اور کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثا رکراچی پہنچے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب آج بروز ہفتہ کراچی میں مصروف دن گزاریں گے ۔ چیف جسٹس کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے اور جوڈیشل پالیسی اجلاس کی سربراہی بھی کریں گے ۔