جمعتہ المبارک کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات پر انتہائی الرٹ سیکیورٹی اقدامات کویقینی بنایاجائے، آئی جی سندھ

جمعہ 12 جنوری 2018 22:24

جمعتہ المبارک کے موقع پرمرکزی مساجد،امام بارگاہوں ودیگرکھلے مقامات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے تمام اجتماعات کے موقع پر شہریوں کے تحظ کے لیئے تھانہ جات کی سطح پر مربوط اور مؤثراقدامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام ایس ایچ اوزعلاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت پیٹرولنگ،اسنیپ چیکنگ،پکٹنگ کے عمل کو مذید سخت بنائیں۔

(جاری ہے)

تمام حساس واہم تنصیبات،پبلک مقامات، سرکاری ونجی اہم عمارتوں، وغیرہ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ سے تمام اہم مقامات کی *سوئپنگ اور کلیئرنس*کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کوتھانوں کی سطح پر مذید مضبوط اور غیرمعمولی بنایا جائے۔سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی بھی لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔ #

متعلقہ عنوان :