گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کے منظور کردہ 6 بلز کی توثیق کر دی

جمعہ 12 جنوری 2018 22:12

گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کے منظور کردہ 6 بلز کی توثیق کر دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے سندھ اسمبلی کے منظور کردہ 6 بلز کی توثیق کر دی ہے ۔ اس بات کا اعلان جمعہ کو سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی نے کیا ۔

(جاری ہے)

جن بلز کی توثیق کی گئی ہے ، ان میں سندھ سول سرونٹس ( ترمیمی ) بل 2017 ، سندھ سیف بلڈ ٹرانسفیوژن بل 2017 ، سندھ اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ بل 2017 ، سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اینڈ ٹریڈ اتھارٹی بل 2017 ، جیک آباد انسٹی ٹیوٹ میڈیکل سائنسز ( ترمیمی ) بل 2017 ، شہداد پور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائسنز ( ترمیمی ) بل 2017 شامل ہیں ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹراماٹولوجی ، آرتھوپیڈکس اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے قیام سے متعلق بل کی منظوری پیر تک موخر کر دی ۔

متعلقہ عنوان :