جس جگہ سے زینب کی لاش ملی وہاں محلے کے لوگ پہلے ہی تلاشی کر چکے تھے

پر پھر اچانک پولیس نے وہاں سے لاش مل جانے کی اطلاع دی، تمام معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی مشکوک معلوم ہو رہا ہے: زینب کے اہل خانہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 20:22

جس جگہ سے زینب کی لاش ملی وہاں محلے کے لوگ پہلے ہی تلاشی کر چکے تھے
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) زینب کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ زینب کے قتل میں پولیس کا کردار بہت مشکوک معلوم ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دیے جانے والی معصوم زینب کے اہل خانہ اور اہل علاقہ کی جانب سے ایک نیا انکشاف کیا گیا ہے۔ اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے زینب کو تلاش کرنے کی بالکل کوشش نہیں کی۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت زینب کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جس جگہ سے زینب کی لاش ملی وہاں محلے کے لوگ پہلے ہی تلاشی کر چکے تھے۔ محلے ک کچھ لوگ اس جگہ کے آس پاس ہی موجود تھے اور 24 گھںٹے تمام علاقے میں گشت کیا جا رہا تھا۔ تاہم پھر اچانک پولیس نے وہاں سے لاش مل جانے کی اطلاع دی۔ یہ بات مشکوک ہے کہ جہاں سے اہل علاقہ کو لاش نہیں ملی وہاں سے اچانک پولیس کو لاش کیسے مل گئی۔ تمام معاملے میں پولیس کا کردار انتہائی مشکوک معلوم ہو رہا ہے۔ مزید انکشافات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :