ن لیگی ایم این اے کا شیخ مجیب کوپاکستانی قراردینے پرنوازشریف سےاظہارناراضگی
تازہ ترین : 1

ن لیگی ایم این اے کا شیخ مجیب کوپاکستانی قراردینے پرنوازشریف سےاظہارناراضگی

شیخ مجیب سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا،لگتا ہےسات پردوں میں چھپےبھارتی ایجنٹس نےہمارے قائدین کواپنا ہمنوابنا لیا،پارٹی نہیں چھوڑرہا ہوں۔ن لیگی رکن رکن قومی اسمبلی سردارعاشق گوپانگ

ن لیگی ایم این اے کا شیخ مجیب کوپاکستانی قراردینے پرنوازشریف سےاظہارناراضگی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : مسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی اورپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنوینئیرسردارعاشق حسین گوپانگ نےنوازشریف کےشیخ مجیب کوپاکستانی قراردینے پراظہار ناراضگی کردیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن کو پاکستانی قراردینا تاریخی حقائق کوجھٹلانے کے مترادف ہے،شیخ مجیب سکہ بند بھارتی ایجنٹ تھا، لگتا ہے سات پردوں میں چھپے بھارتی ایجنٹس نے ہمارے قائدین کواپنا ہمنوا بنا لیا،پارٹی نہیں چھوڑ رہا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارعاشق گوپانگ نے بتایا کہ میں نےصدرمسلم لیگ (ن ) کے بیان پروضاحت کردی ہے کہ میاں صاحب کا بیان انتہائی تشویشناک ہے۔ میاں صاحب کے گرد ایسے ملک دشمن لوگ جمع ہوگئے ہیں جنہیں ارادتاً یا غیرارادی طور پرمیاں نوازشریف فالو کررہے ہیں وہ میاں نواز شریف کے دوست نما دشمن ہیں جو ایسے بیانات دلوا رہے ہیں اسمبلیوں کومدت پوری کرنی چاہیے لیکن حالات ایسے نظر نہیں آرہے۔

خدشات سپیکر ایازصادق اور احسن اقبال بھی ظاہرکرچکے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی والے سیدھی اوردل کی بات کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ انہیں ہر بات کا علم ہے پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اور بھی مشکل وقت آنا ہے اس وقت پتہ لگے گا نواز شریف کے ساتھ کون ہے اورکون مخالف، میں ن لیگ کے ساتھ ہوں نواز شریف کا بیان مسلم لیگ ن کے بیانیے کے مخالف ہونے کے ساتھ قائد اعظم کے نظریے کے بھی خلاف ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 20:13:15

اس خبر پر آپ کی رائے‎