امریکی سینٹرل کمانڈ چیف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں رابطہ۔۔امریکی آرمی چیف نے پاکستان میں کسی قسم کی عسکری کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 12 جنوری 2018 20:08

امریکی  سینٹرل کمانڈ چیف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں رابطہ۔۔امریکی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) امریکی آرمی چیف نے پاکستان میں کسی قسم کی عسکری کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی  سینٹرل کمانڈ کے چیف جنرل جوزف ایل ووٹل اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان جمعہ کے روز براہ راست رابطہ ہوا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی مالی امداد کے بغیر اپنے قومی مفاد کے مطابق انسداد دہشتگردی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور دیگر سٹیک ہولڈر کے ساتھ اس جنگ کو منتطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم رہیں گے۔

پوری پاکستانی قوم کئی دہائیوں کے تعاون کے باوجود حالیہ امریکی بیانات کی وجہ سے سمجھتی ہے کہ ہمیں دھوکہ دیا گیا۔ پاکستان نے خطے میں بڑی طاقتوں کی لڑائی کی وجہ سے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان افغان شہریوں کی پاکستان میں سرگرمیوں پر امریکی تشویش سے پوری طرح آگاہ ہے۔ آپریشن رد الفساد کے ذریعے پہلے ہی ہر رنگ و نسل کے دہشتگردوں کی بچی کچھی صلاحیت ختم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کیلئے افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی قدر کرتا ہے اور اسے امید ہے کہ حالیہ مشکل صورتحال ایک عارضی مرحلہ ہے ۔ انہوں نے آرمی چیف کو بتایا کہ امریکہ پاکستان کے اندر کسی یکطرفہ کارروائی پر غور نہیں کر رہا بلکہ افغان باشندوں سے نمٹنے کیلئے تعاون کا خواہاں ہے جو امریکی نکتہ نظر سے پاکستانی سر زمین افغانستان کیخلاف استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ نکتہ نظر واشنگٹن میں پاکستان کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کردار کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :