پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان، انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند

جمعہ 12 جنوری 2018 22:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 99 ارب 46 کروڑ 8 لاکھ 58 ہزار 534 روپے کی کمی رہی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 3 ارب 40 کروڑ 94 لاکھ 53 ہزار 96 روپے کی مندی رونماء ہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 8 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار 790 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 461.56 پوائنٹس کی کمی سے 42933.72 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 229.19 پوائنٹس کی مندی سے 21671.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 359.68 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 969.69 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 38.72 پوائنٹس کی کمی سے 16977.88 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 147.51 پوائنٹس کی مندی سے 20452.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 340.46 پوائنٹس کی کمی سے 21007.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 80 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 276 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 12 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 134 روپے کے اضافے سے 2834 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 92.20 روپے کی تیزی سے 1936.36 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 500 روپے کی مندی سے 10900 روپے اور سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت بھی 55.33 روپے کی کمی سے 1444.67 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 60 لاکھ 25 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 34.01 روپے سے شروع ہو کر 32.89 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 52 لاکھ 21 ہزار حصص کے سودے 2.90 روپے سے شروع ہو کر 2.80 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 23 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار 330 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 10 ارب 32 کروڑ 33 لاکھ 8 ہزار 751 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل90 کھرب 4 ارب 55 کروڑ 62 لاکھ 97 ہزار 791 روپے سے کم ہو کر 89 کھرب 5 ارب 9 کروڑ 54 لاکھ 39 ہزار 257 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 94 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 6 کروڑ 78 لاکھ 65 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔