ْآئندہ سال فیڈریشن الیکشن میں سکھر چیمبر سے نائب صدر نامزد کرینگے، سرپرست اعلیٰ یو بی جی

جمعہ 12 جنوری 2018 22:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) نائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے صوبہ سندھ کے بزرگ تاجر رہنما اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی الحاج منور خان کی ایف پی سی سی آئی میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 2019ء کے ایف پی سی سی آئی الیکشن میں نائب صدر کی سندھ چیمبر کی نشست پر سکھر چیمبر سے امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کردیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الحاج منور خان سے ملاقات میں حالیہ فیڈریشن چیمبر انتخابات میں یونائٹیڈ بزنس گروپ کی مکمل حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک سمیت ہرفرد منورخان کی بزنس کمیونٹی کیلئے دیرینہ خدمات کو سراہتا ہے اور ان کی جدوجہد لائق تحسین ہے، حالیہ انتخابات میں یو بی جی کیلئے ممتاز شیخ کی خدمات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور انہوں نے قدم قدم پر گروپ کا ساتھ دیا ہے، سندھ سے پہلی مرتبہ فیڈریشن کی نائب صدر کی نشست پر براہ راست الیکشن لڑکر کامیابی کا اعزاز خیرپور چیمبر کو حاصل ہوا اور شبنم ظفر نائب صدر منتخب ہوئیں،وہ خواتین کی بہترین قائد بن کر فیڈریشن میں ان کے مسائل کو حل کرانے کی جدوجہد کریں گی۔

(جاری ہے)

الحاج منور خان سے ملاقات کرنے والوں میں ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفربلور، سینئر نائب صدر مظہر اے ناصر، نائب صدر شبنم ظفر، سابق نائب صدور ممتاز شیخ اور شکیل احمد ڈھینگڑا بھی شامل تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر اس سال بھی قابل امیدواروں کا گلدستہ ہے جس نے مکمل کامیابی کے ذریعہ ثابت کیا ہے کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ ہی ملک کی بزنس کمیونٹی کا واحد نمائندہ گروپ ہے، ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو یو بی جی کی قیادت پر اندھا اعتماد ہے اور ہم نے ان کے اس اعتماد کا مان رکھیں گے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور، سینئر نائب صدر مظہر اے ناصر، نائب صدر شبنم ظفر نے کہا کہ فیڈریشن کا جو معیار سابق صدور اور ان کی ٹیم نے مقرر کیا ہے وہ اسے مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ مزید بہتر مقام تک لے جائیں گے، صوبے کے تاجروں اور صنعتکاروں کے بہتر مفاد میںسندھ کے تمامچیمبر آف کامرس انڈسٹری کے ساتھ شانہ بشانہ رہ کر کام کیا جائے گا۔ اس موقع پر الحاج منور خان نے فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کی کامیابی کیلئے دعا کی اور اپنے تعاون کا یقین دلا یا جبکہ انہوں نے آئندہ سال سکھر چیمبر آف کامرس کیلئے نائب صدر کے عہدے کیلئے پیشگی نامزدگی پر یو بی جی کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :