ٹرمپ کے پاگل پن سے خو د امریکی بھی تنگ آچکے ہیں ،ٹرمپ کے اب تک کے تمام بیانات اور اعلانات ان کا پاگل پن ظاہر کرتے ہیں ،

ٹرمپ ایک دن فیصلہ کرتا ہے اور دوسرے دن ان کی عدالتیں انہیں روک دیتی ہیں ،زینب کی شہادت نے 20کروڑ عوام کے ضمیروں کو جھنجوڑ ا ، سانحہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا نظام اور حکومتیں ناکام ہیں سانحہ قصور ہمارے پاکستان کی سوسائٹی پر بدنما داغ بن گیا،احتجاج کرنے والے دو افراد کو بھی شہید کردیا گیا،بچی کے اغواء کے چار پانچ دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے کچھ نہ کیا، حکومت فوری ملزمان اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرے،واقعہ کی تمام تر ذمہ دار حکومت ہے، ایلیٹ اور ڈولفن فورسز صرف حکمرانوں کی حفاظت کے لئے بنائی گئی ہیں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 جنوری 2018 22:02

ٹرمپ کے پاگل پن سے خو د امریکی بھی تنگ آچکے ہیں ،ٹرمپ کے اب تک کے تمام ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ٹرمپ کے پاگل پن سے خو د امریکی بھی تنگ آچکے ہیں امریکہ میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہاہے کہ ٹرمپ کا دماغی معائنہ کیا جائے۔ ٹرمپ کے اب تک کے تمام بیانات اور اعلانات ان کا پاگل پن ظاہر کرتے ہیں۔ ٹرمپ ایک دن فیصلہ کرتا ہے اور دوسرے دن ان کی عدالتیں انہیں روک دیتی ہیں، زینب کی شہادت نے 20کروڑ عوام کے ضمیروں کو جھنجوڑ ا ہے یہ سانحہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں جنگل کا نظام ہے اور حکومتیں ناکام ہیں سانحہ قصور ہمارے پاکستان کی سوسائٹی پر بدنما داغ بن گیا ہے۔

جبکہ احتجاج کرنے والے دو افراد کو بھی شہید کردیا گیا ہے بچی کے اغواء کے چار پانچ دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے کچھ نہ کیا۔

(جاری ہے)

حکومت فوری ملزمان اور انکے سہولت کاروں کو گرفتار کرے۔واقعہ کی تمام تر ذمہ دار حکومت ہے ایلیٹ اور ڈولفن فورسز بنائی گئی ہیں مگر ثابت ہوتا ہے کہ صرف حکمرانوں کی حفاظت کے لئے ہیں، وزیراعلیٰ رات کے اندھیر ے میں 4:20 پر زینب کے گھر تعزیت پر گئے وہ دن کے وقت وہاں جا نہیں سکتے تھے۔

وہ جمعہ کو سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید کے جواں سالہ احمد نعیم جاوید کی اچانک وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ پنجاب پولیس اسٹیٹ بن چکی ہے۔ یہا ں عدالتیں بھی گونگے بہرے ہیں اور انصاف کے دروازے بند ہیں جس کی جیب میں پیسہ نہیں ان کا خون اور جان کی کوئی قدر نہیں ہے۔ عدل اور انصاف کے نظام کے لئے ہمارے پاس اللہ کے نظام کے علاوہ کوئی نظام نہیں ہم چوہدریوں ،وڈیروں اور جرنیلوں کی حکومتوں کو یکھا ہر حکومت میں خاص کلاس کے دارے نیارے ہوتے ہیں غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔

سراج الحق نے کہا کہ جب تک ہم بحیثیت قوم اللہ کے نظام کی جانب نہ لائیں گے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماڈل ٹائون سانحہ کے متعلق ہمارا موقف بالکل واضح ہے ،ماڈل ٹائون سانحہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔ باقی دھرنے احتجاج ہر سیاسی پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ شرم کی بات ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے لئے لوگوں کو دھرنوں اور احتجاج پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پاگل پن سے خو د امریکی بھی تنگ آچکے ہیں امریکہ میں یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہاہے کہ ٹرمپ کا دماغی معائنہ کیا جائے۔ ٹرمپ کے اب تک کے تمام بیانات اور اعلانات ان کا پاگل پن ظاہر کرتے ہیں۔ ٹرمپ ایک دن فیصلہ کرتا ہے اور دوسرے دن ان کی عدالتیں انہیں روک دیتی ہیں ۔عالم اسلام کے اہم ممالک پر مغرب نے قبضہ کررکھا ہے۔ اس کا ایک واحد حل یہ ہے کہ عالم اسلام کی اپنی فوج، معاشی منڈی نظام تعلیم اور نصاب ہو۔ ملک کی بنیاد پر تقسیم ہونے کی بجائے ایک وحدت کی ضرورت ہے اگر ہم میں وحدت نہ ہوئی تو ٹرمپ نہ سہی کوئی اور پاگل آئیگا۔ اس سے بچنے کا واحد راستہ امت کی وحدت اور اتحاد ہے۔