Live Updates

شریف برادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، قصور میں چند ماہ12بچیوں کو زیادتی کرکے قتل کردیا گیا ، پولیس کیا کررہی تھی،

ڈی اسماعیل خان میں واقعہ ہوا تو پولیس نے ملزموں کو گرفتار کیا ، بے روزگار کیوجہ سے نوجوان نشے کے عادی ہو جاتے ہیں روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کابیان

جمعہ 12 جنوری 2018 22:02

شریف برادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں، قصور میں چند ماہ12بچیوں کو زیادتی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران عوام کو گمراہ کررہے ہیں قصور میں چند ماہ12بچیوں کو زیادتی کرکے قتل کردیا گیا ، قصور کی پولیس کیا کررہی تھی، ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ ہوا تو پولیس نے ملزموں کو گرفتار کیا ، بے روزگار کیوجہ سے نوجوان نشے کے عادی ہو جاتے ہیں روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قصور میں چند ماہ میں 12بچیوں کو زیادتی کرکے قتل کردیا گیا ، قصور میں پیش آنے والا واقعہ شرمناک ہے ، ماضی میں بھی بچوں سے زیادتی کی ویڈیوز سامنے آئیں ، قصور کی پولیس کیا کررہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ ہوا تو پولیس نے ملزموں کو گرفتار کیا ، لڑکی سے زیادتی کے 11 میں سے 10ملزم گرفتار کیے گئے، خیبر پختونخوا میں میرٹ پر انسپکٹر جنرل پولیس کو تعینات کیا گیا ، بے روزگاری کیوجہ سے نوجوان منشیات کے عادی ہوجاتے ہیں نوجوانوں کو انصاف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات