بالی ووڈ ہیرو ادیتیا رائے کپور آنے والی ایک فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئینگے

جمعہ 12 جنوری 2018 21:58

بالی ووڈ ہیرو ادیتیا رائے کپور آنے والی ایک فلم میں ولن کے کردار میں ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) رومانٹک میوزک فلم ’عاشقی 2‘ سے شہرت حاصل کرنے والے ہیرو ادیتیا رائے کپور آنے والی ایک فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئینگیتاہم ادیتیا رائے کپور برے نہیں بلکہ ’ایک ولن‘ کے سدھارتھ ملہوترا کی طرح اچھے اور رومانٹک ولن کے روپ میں نظر آئینگے ۔2014 کی ہٹ فلم ’ایک ولن‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا کی جگہ ادیتیا رائے کپور ایکشن میں نظر آئینگے ایسٹرن آئی کے مطابق فلم ساز موہت سوری نے اپنی کامیاب ایکشن فلم کا سیکوئل بنانے کی تیاری مکمل کرلی، جب کہ اس حوالے سے انہوں نے ادیتیا رائے کپور سے بھی رابطہ کیا ہے۔

فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق ادیتیا رائے کپور نے سیکوئل فلم کے اسکرپٹ کو پسند کرتے ہوئے اس میں کردار ادا کرنے کی رضامندی بھی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

موہت سوری سیکوئل فلم کے اسکرپٹ کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں، جب کہ ساتھ ہی وہ ادیتیا رائے کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں، تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ابھی یہ واضح نہیں کہ کہ سیکوئل فلم کا نام کیا رکھا جائے گا، اور اسے کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے آئندہ برس کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :