پر تشدد ہنگاموں کی صورت میں بھی شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہ دی جائے ،

بچوں اور خواتین سے زیادتی کے واقعا ت میں پولیس کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،ایسے جرائم کا ارتکاب کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے،آئی جی پنجاب عارف نواز خان

جمعہ 12 جنوری 2018 21:56

پر تشدد ہنگاموں کی صورت میں بھی شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہ دی جائے ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پر تشدد ہنگاموں کی صورت میں بھی شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہ دی جائے ، بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعا ت میں پولیس کارروائی میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ایسے جرائم کا ارتکاب کرنیوالے ملزمان کی فوری گرفتاری کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، بچوں پر جنسی تشدد کے کیسز میں کارروائی میں تاخیری حربے استعمال کرنیوالے افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی میں قطعی کوئی دیر نہ کی جائے، یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں صوبے کے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ویڈیو لنک کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔

کانفرنس میںایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان، اے آئی جی آپریشنز محمد کاشف اور پی ایس ٹو آئی جی سجاد حسن منج سمیت دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے،آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج، ہنگاموں یا کسی بھی ایمر جنسی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے اینٹی رائٹس فورس کی تربیت اور استعداد کار کو بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ تمام اضلاع میں اینٹی رائٹس فورس کے دستے میگا فونز ، واٹر کینن سمیت دیگر ضروری ساز و سامان کے ساتھ لیس اور بھرپور ایکشن کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ پر تشدد ہنگاموں کی صورت میں بھی شہریوں پر فائرنگ کی اجازت نہ دی جائے ،ایسے حالات میں ڈی پی اوز فورس کی کمانڈ خود کریں اور جوانوں کو ڈیوٹی پر بھجوانے سے قبل صورتحال اور ڈیوٹی کی اہمیت کے حوالے سے بھرپور بریفنگ دیں تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طور پر ادا کرسکیں ،اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں اور خواتین پرتشدد و زیادتی کے واقعات اور ان کی روک تھام کیلئے ہونیوالے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ،آئی جی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام ڈی پی اوز اپنی نگرانی میںموثر حکمت عملی وضع کریںجس کی ہفتہ وار رپورٹ باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھی بھجوائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :