بہاول پور میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا45 سالہ ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 19:59

بہاول پور میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا45 سالہ ..
بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء):بہاول پورکے تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود میں 6 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہیڈراجکاں کی رہائشی مہنازبی بی نے تھانہ ہیڈراجکاں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گذشتہ روز میں گھاس کاٹنے کیلئے گھر کے قریبکھیتوں پرگئی ہوئی تھی گھرپرمیری پانچ سالہ بیٹی اکیلی تھی کہ 45 سالہ ملزم ذوالفقار جس کاگھرمیرے گھرسے ملحق ہے، اس کے گھرسے اچانک میری بیٹی کے چیخنے کی آوازآئی۔

میں اپنے خاوند اورسسرکے ہمراہ ذوالفقار کے گھر گئ تو دیکھا کہ ذوالفقار میری پانچ سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کررہاہے ۔ملزم ہمیں دیکھتے ہی فرار ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ذوالفقار کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزم کے ڈی این اے ٹسٹ ہسپتال بھیج دیئے۔