قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیخلاف مبینہ بغاوت
تاہ ٹیم مینجمنٹ، سینئر کرکٹرز کا سرفراز احمد کی کپتانی پر اعتماد کا اظہار، بغاوت کی افواہوں مسترد، سنیئر کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد عامر اور اظہر علی کے سرفراز کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں،ٹیم میٹنگ میں کوچ اور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ پر یقین رکھیں ایک اچھی فتح ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی جانب گامزن کرسکتی ہے،ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ٹیم کو بدنام کرنا ہے،ذرائع پاکستانی ٹیم مینجمنٹ
جمعہ 12 جنوری 2018 21:48
(جاری ہے)
واضح رہے کہ ابتدائی دومیچوں بیٹنگ میں ناکام رہنے کے بعد سرفراز احمد کو تنقید کا سامنا ہے اور ماہرین انہیں مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ بیٹنگ آرڈر میں اوپر آئیں۔ پہلے میچ میں پاکستانی کپتان نے 8 اور دوسرے میچ میں 3 رنز بنائے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ سر جوڑ کر بیٹھ گئی اور سب کو یہی پیغام دیا گیا کہ ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔
تمام کھلاڑیوں نے کپتان اور کوچ کی باتیں غور سے سنیں اور اس تاثر کو مسترد کردیا کہ نیوزی لینڈ کو اس کے گراونڈ پر شکست نہیں دی جاسکتی۔ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیئر کھلاڑی شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد عامر اور اظہر علی کے سرفراز احمد کے ساتھ دوستانہ مراسم ہیں۔ٹیم میٹنگ میں کوچ مکی آتھر اور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ پر یقین رکھیں، ایک اچھی فتح ٹیم کو دوبارہ فتوحات کی جانب گامزن کرسکتی ہے۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں گروپنگ کی خبریں سازش کا حصہ ہیں جس کا مقصد ٹیم کو بدنام کرنا ہے۔ان کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپنز ٹرافی سمیت 9 ون ڈے انٹر نیشنل میچ جیتے، ٹیم جب تک کامیابی حاصل کرتی رہی سب خاموش رہے، نیوزی لینڈ میں دو میچ ہارنے سے ٹیم میں اختلافات کو ہوا دینے کی ناکام کوشش کی گئی ہے، پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں متحد ہے اور بغاوت اور ناتشار کی خبریں ٹیم کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء، بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد بارے فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان اور جاپان (کل)فائنل میں مدمقابل آئیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.