سچن ٹنڈولکر کا بیٹا بھی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلتا دکھائی دے گا

جمعہ 12 جنوری 2018 21:48

سچن ٹنڈولکر کا بیٹا بھی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلتا دکھائی دے گا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بعد ان کا بیٹا بھی سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلتا دکھائی دے گا۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی اسٹار نے 18 سال کی عمر میں آسٹریلوی سرزمین کی اپنی پہلی سنچری بنائی تھی جب کہ 12 سال بعد اسی وینیو پر انھوں نے ناقابل شکست 241 رنز بنا کر اسٹیو وا کے آخریٹیسٹ کا مزا کرکرا کر دیا تھا۔2008کے متنازع سڈنی ٹیسٹ میں بھی سچن ٹنڈولکر نے ناقابل شکست 154 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کے آخری میچ کے تقریبا 6 برس بعد اب اتوار کو بیٹا ارجن ایکشن میں ہوگا،۔

متعلقہ عنوان :