کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت

چیئرمین نیب نے وسیع پیمانے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 21:43

کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت
ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ میں بدعنوانیوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیئے میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے، چئیرمین نے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں مبینہ بدعنوانیوں اور وسائل کے بے دریغ استعمال کی شکایت پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ اسپورٹس بورڈ ، کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بدعنوانیوں کی تحقیقاتی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔

اعلامیئے کے مطابق چئیرمین نیب نے راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں اور کہا ہے کہ پلاٹوں کے نام پر عوام کی جمع پونجی لوٹنے میں معاون اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ ترجمان نیب کے مطابق نیب نے 3 ماہ میں 15 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے کروڑوں روپے لے کر عوام کو واپس دلوائے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :