ایشز سیریز میں انگلینڈ کی شکست فاسٹ بائولر کی کمی کے باعث ہوئی ، مائیکل ہولڈنگ

انگلینڈ فاسٹ بائولر پیدا کرنے سے ڈرتا ہے ، بولرز کی تیز گیند کرنے پر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی اور اکانومی ریٹ کو تیز رفتاری پر ترجیح دی جاتی ہے، معروف ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر

جمعہ 12 جنوری 2018 21:34

ایشز سیریز میں انگلینڈ کی شکست فاسٹ بائولر کی کمی کے باعث ہوئی ، مائیکل ..
بارباڈوس ، جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)ویسٹ انڈیز کے معروف فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے کہا ہے کہ انگلینڈ فاسٹ بولر پیدا کرنے سے ڈرتا ہے اور فاسٹ بولرز کی کمی ہی ان کی حالیہ ایشز شکست کی وجہ بنی۔مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں فاسٹ بولرز کی تیز گیند کرنے پر حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی اور اکانومی ریٹ کو تیز رفتاری پر ترجیح دی جاتی ہے۔

’اگر آپ وکٹیں لے رہے ہیں تو یہ ایک اہم عنصر ہے، مگر تقریباً گذشتہ دس سالوں میں میں نے یہ دیکھا ہے کہ بظاہر انگلینڈ میں یہ سوچ نہیں ہے۔‘حالیہ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی گیندوں کی اوسطً رفتار 89.1 میل فی گھنٹہ تھی، اور ان کے ساتھیوں جاش ہیزل وڈ 88.8 میل فی گھنٹہ اور پیٹ کمنز 88.1 میل فی گھنٹہ رہی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انگلینڈ کے تیز ترین بولر کرس ووکس کی اوسط 85.6 میل فی گھنٹہ تھی۔

‘’ایشز میں انگلینڈ کا یہی مسلہ تھا کہ ان کے پاس کوئی بھی بہت تیز بولر نہیں تھا۔‘’انگلینڈ کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو 90 میل فی گھنٹہ سے گیند کریں اور فٹ بھی رہ سکیں۔ ماضی میں انگلینڈ کے پاس ایسے لوگ آئے تھے اور کوئی وجہ نہیں کہ ایسا دوبارہ نہیں ہو سکتا۔‘مائیکل ہولڈنگ نے سٹیون فن کو ایک ایسے بولر کی مثال کے طور پر پیش کیا جس کی تیز رفتاری کوچنگ کی وجہ سے کم کر دی گئی۔

28 سالہ سٹیون فن انگلینڈ کے ایشز سکواڈ کا حصہ تھے مگر نو روز بعد ہی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے واپس آگئیمائیکل ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ’انگلینڈ میں فاسٹ بولروں کو تیز گیند کرنے کی حوصلے افزائی نہیں کی جاتی کیونکہ جب آپ تیز گیند کرتے ہیں تو آپ کسی اچھے کنٹرول والے میڈیئم فاسٹ بولر سے زیادہ رنز دے دیتے ہیں۔ مجھے سٹیون فن کے بارے میں کئی بار کہا گیا کہ وہ چار رنز فی اوور کی اوسط سے رنز کھا رہا ہے مگر وہ وکٹیں حاصل کر رہا تھا اور بڑے نام والے بولرز سے زیادہ حاصل کر رہا تھا۔‘’اکانومی ریٹ سے فرق نہیں پڑتا۔ اہم چوتھا کالم ہوتا ہے، جس میں ڈبلیو ہوتا ہے۔‘ ۔