قصور مظاہرین پر فائرنگ؛ تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون پر 2افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 19:50

قصور مظاہرین پر فائرنگ؛ تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) زینب قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر قصور پولیس کی فائرنگ اور دو افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کرنے کے لئے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔

(جاری ہے)

یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں کہا گیا کہ قصور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی،درخواست میں کہا گیا کہ قصور میں مظاہرین پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کاقتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ عنوان :