مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ

جمعہ 12 جنوری 2018 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) رواں مالی سال 2017-18 کی پہلی ششماہی کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 20فیصد اضافہ اور برآمدات میں 17فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران سمینٹ کی مقامی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور سیمنٹ تیار کرنے والی ملکی صنعت غیر ملکی منڈیوں کی بجائے مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت کے اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیمنٹ ساز صنعت اپنی مجموعی پیداواری استعداد کی95 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کر رہی ہے۔۔