ملک میں کاروباری سرگرمیوں اور نوٹوں کی مالیت میں کمی

جمعہ 12 جنوری 2018 21:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء)ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں کمی کے باعث دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت تقریباً51ارب روپے کم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سال کے آخری دو ہفتوں کے دوران مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کی مجموعی مالیت میں 50 ارب 70 کروڑ 57 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا مجموعی حجم 41 کھرب 60 ارب 7 کروڑ روپے سے کم رہ گیاہے۔

حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کے دوران تقریباً 2 کھرب روپے مالیت کے نئے نوٹوں کے اجرا کے باعث دسمبر کے وسط تک ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت 42 کھرب 11 ارب روپے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھی۔ماہرین کے مطابق سال کے آخر میں بینکوں کی کلوزنگ کے باعث بھی مارکیٹ میں کرنسی نوٹوں کی گردش میں کمی دیکھی جاتی ہے، کیونکہ بینک اپنے ڈپازٹس زیادہ دکھانے کے لیے بھی کرنسی سپلائی کم کر دیتے ہیں۔۔