کھاد کی 56 ہزار بوریوں کے فروخت پر نیب سے جواب طلب

جمعہ 12 جنوری 2018 21:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کراچی سے کھاد کی 56 ہزار بوریوں کے فروخت سے متعلق نیب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے 7 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

دو رکنی بینچ کے روبرو نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کراچی سے کھاد کی 56 ہزار بوریاں فروخت کرنے سے متعلق سماعت ہوئی، نیب پنڈی کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم ہوگئی، عدا لت نے 7فروری کو نیب پنڈی سے جواب طلب کرلیا جب کہ عدالت نے ملزمان کی درخواستوں میں7 فروری تک توسیع کردی، واردات میں گل شیر احمد چاچڑ، امجد اقبال سمیت 3 ملزمان ملوث ہیں۔

ملزمان کے وکلا کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر اور دیگر نے کھاد 2013 میں خود فروخت کی جب کہ فروخت کرنے کے بعد ڈرافٹ سابق چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کے نام منتقل کردیا۔ نیب نے انکوائری کرکے خورد برد خود کی اور ہمارے موکلان کو پھنسا دیا، 9 کروڑ کی رقم نیب کے تفتیشی افسر اور دیگر نے مل کر سابق چیئرمین کو منتقل کی جب کہ ڈرافٹ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے نام منتقل ہونا چاہیے تھا۔۔

متعلقہ عنوان :