ہنگو:ٹل میں محکمہ فوڈ کنٹرول اور ٹل سکاوٹس کی کاروائی

تورپل چیک پو سٹ پر دوران تلاشی گاڑی سے 26کارٹن ایکسپائر بسکٹس بر آمد ،ملزم گرفتار ۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مزید تین گاڑیاں بھی چالان

جمعہ 12 جنوری 2018 20:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) ٹل میں محکمہ فوڈ کنٹرول اور ٹل سکاوٹس کی کاروائی ۔تورپل چیک پو سٹ پر دوران تلاشی گاڑی سے 26کارٹن ایکسپائر بسکٹس بر آمد ۔ملزم گرفتار ۔فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر مزید تین گاڑیاں بھی چالان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہد محمود کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر صلاح الدین کی زیر سر پر ستی اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر شاہد علی نے ٹل سکاوٹس کے جوانوں کے ہمراہ تورپل تحصیل ٹل چیک پو سٹ پر کرم ایجنسی سے آنی والی گاڑی نمبر 6802 سے دوران تلاشی 26 کا ٹن زائد المیعاد مضر صحت بسکٹس کے کا ٹن بر آمد کر کے قبضہ میں لیتے ہو ئے ملزم احمد خان ولد یو سف سکنہ صدہ کرم ایجنسی کو حراست میں لے لیا ۔

جبکہ اے ایف سی شاہد علی کے مطا بق کہ فوڈ ایکٹ کے زیر دفعہ 3/6 ملزم کی گر فتاری سمیت بھاری جر مانہ بھی عائد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شاہد علی نے کہا کہ کا میاب کاروائی سمیت مزید تین گاڑیوں کو فوڈ ایکٹ کے قوانین کی خلاف ورزیوں پر جر ما نے عائد کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :