وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے آبائی ضلع ہٹیاں بالا کی یونین کونسل لمنیاں کے گائوں پارسہ میں با اثر شوہر نے بیوی کو طلاق کے بعد زہر دے دیا گیا

جمعہ 12 جنوری 2018 20:38

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے آبائی ضلع ہٹیاں بالا کی یونین کونسل لمنیاں کے گائوں پارسہ میں با اثر شوہر نے بیوی کو طلاق کے بعد زہر دے دیا گیاشوہر اور سسرالیوں کے ظلم کا شکار عروج گیلانی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ۔ظلم کا شکارعروج گیلانی کی والدہ سعیدہ گیلانی نے ڈسٹرکٹ پریسس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظفرآباد ائیرپورٹ کی رہائشی ہے چار سال قبل عروج کی شادی ضلع ہٹیاں بالا کے گائوں پارسہ کے رہائشی عمران شاہ ولد مقبول شاہ سے ہوئی اس وقت عروج کا والد ظفر اقبال گیلانی زندہ تھا۔

اس کی وفات کے بعد عروج کے سسرال والے جہیز نہ لانے کا بہانہ بنا کر اس پر تشدد کرتے رہے جب اس کی خبریں ہمیں ھوئی تو ھم نے رقم کا بندوبست کر کے ایک ٹرک سامان جہیز عروج کے گھر پہنچا دیا لیکن ان لوگوں کے مطالبات بڑھتے گے انہوں نے ہر ماہ بیس ھزار روپے کی ڈیمانڈ کی جو میرے بس کی بات نہ تھی میں عروج کو لیکر گھرچلی گی ایک سال تک عروج گھر بیٹھی رہی ایک سال بعد اسکی ساس قرآن لیکر ھمارے پاس گئی کہ آج کے بعد اس پر کوئی تشدد نہیں ھو گا لیکن چار دن کے بعد مار کٹائی اور رقم کی ڈیمانڈ بڑھ گئی عروج فریاد لیکر جب میرے پاس پہنچی تومیں نے اس کو یہ کہہ کر واپس بیھج دیا گیا میں رقم کا بندوبست کر کہ بتادوں گی جب عروج واپس شوہر کے گھر گئی تو عمران نے پوچھا کے پیسے لے کر آئی ہو توعروج نے کہا کے اس کی والدہ رقم کا بندوبست کررہی ہے لیکن عمران شاہ جو روالپنڈی پرائیوٹ کمپنی میں کام کرتا ہے نے عروج کو تین دفعہ طلاق دے دی عروج نے رونا شروع کیا تو اس کی ساس صغری بی بی نے حق مہر کی رقم کا واہ ویلہ شروع کر دیا عروج کی ساس۔

(جاری ہے)

سسر اور نندوں نے عروج کو رسیوں سے باندھ دیا اور قتل کی نیت سے زہر دے دیا عروج کے پڑوس میں ایک خدا ترس شخص نے مجھے ٹیلی فون کر بتایا میں اپنی بیٹی کو ہسپتال لے کر آئی۔ہٹیاں بالا ہسپتال والے ملزمان سے ملے ھوئے ہیں تین دن سے سیمپل معائنے کے لیے نہیں بیھجے گئے میں اپنی بیٹی کو لیکر سی ایم ایچ پہنچ گئی جہاں اس کا معدہ واش کیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق زہر اسکے جسم میں پھیل گیا ہے عروج ابھی تک بے ہوش ہے سعیدہ گیلانی نے کہا کہ وہ ازخود کنسیر کی مریضہ ہے اوربیوہ عورت ان درندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

اس کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا ہے ان ملزمان کو بچانے کے لیے سیاسی کھڑپینچ اورعلاقے کے بااثر متحرک ہوگئے ہیں۔سعیدہ گیلانی نے صدر آزادکشمیر۔وزیرآعظم۔چیف سیکرٹری آئی جی پولیس۔جی او سی مری۔چیف جسٹس سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے یتیم بے بس بیکس بچی اورمجھ بیوہ کوانصاف فراہم کیا جائے چناری(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کو ان کے آبائی گائوں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر مرحوم صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کے ساتھی چناری کے معروف تاجر سید وزیر حسین کاظمی کینسر کے عارضہ کے باعث گذشتہ روز انتقال کر گئے جمعہ کے روز ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے نائب صدر صاحبزادہ اشفاق ظفر،پی پی پی ضلع جہلم ویلی کے صدر راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی مرحوم کو آبائی گائوں گہل جبڑا میں سپرد خاک کر دیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ،یونین آف جر نلسٹ ضلع ہٹیاں بالا کے صدر اعجاز احمد میر،سید مرتضی کاظمی ،راجہ بشارت دائود نے وزیرکاظمی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سوگواروں کے صبر و جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر حسین کاظمی انتہائی عظیم انسان تھے ان کی وفات سے ضلع جہلم ویلی ایک اچھے انسان سے محروم ہو گیا ہے ان کی کمی مدتوں محسوس کی جاتی رہے گی

متعلقہ عنوان :