قومی اسمبلی اجلاس: خطاب کی اجازت نہ ملنے پر عائشہ گل لئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 19:28

قومی اسمبلی اجلاس: خطاب کی اجازت نہ ملنے پر عائشہ گل لئی نے ایجنڈے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) سپیکر کی جانب سے نو لفٹ ۔ پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں ہوا میں اڑا کر ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پی ٹی آئی کی منحرف رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی نشست پر کھڑے ہوکر بات کرنے کی اجازت چاہی مگر اسے اجازت نہ مل سکی جس پرعائشہ گلالئی سپیکر ڈائس کے قریب پہنچ گئی اور وہاںپر اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران سمیت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا مگر سپیکر قومی اسمبلی نے اسے بولنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد عائشہ گلالئی شدید غصے میں اپنی نشست پر جاتے ہوئے سپیکر کے رویئے کیخلاف احتجاجاً واک آئوٹ کرکے چلی گئی اس دوران ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا واضح رہے کہ عائشہ گلالئی کے احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے اراکین نے اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور جب عائشہ گلالئی اپنی سیٹ پر پہنچی تو کھڑے ہوکر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں ہوا میں اڑادی اور ایوان سے واک آئوٹ کرگئیں ۔