بورے والا،انڈر 19ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

جمعہ 12 جنوری 2018 20:38

بورے والا،انڈر 19ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ ..
بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) انڈر 19ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا ساہیوال ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو 75 رنز سے شکست ،تفصیل کے مطابق ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ چیئرمین شپ کا دوسرا میچ قائداعظم سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ وہاڑی اور ڈسٹرکٹ ساہیوال کی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا،وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 220 رنز بنائے،جس میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب خان کھچی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی74رنز بنائے محمد آصف نے 56 رنز بنائے،جبکہ محمد عمران نے 14 رنز بنائے ساہیوال کی ٹیم کے باؤلر محمد اسلم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاا اسکے جواب میں ڈسٹرکٹ ساہیوال کی ٹیم 145رنز بناکر آؤٹ ہو گئی محمد ارشد 52 رنز کے ساتھ قابل ذکر سکورر رہے،وہاڑی ڈسٹرکٹ کی جانب سے سعیدنی4شعیب خان نے 3 جبکہ شرجیل عمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ کو ایمپائر کاشف سہیل اورمحمد یوسف نے سپر وا ئز کیا جبکہ پی سی بی آفیشل سکورر عتیق الرحمن تھے اس موقع،اصغرعلی جاوید، سلیم حیدر رضوی،رانا ظفراللہ خان استاد سلیم، شیخ محمد اسلم، میاں حفیظ الرحمن،، ملک عمر دراز، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :