اسلام آباد، سیکٹر G-6/1-2میں نامعلوم افراد نے 6ماہ کی نومولود بچی کو قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی

جمعہ 12 جنوری 2018 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) وفاقی دارلحکومت کے سیکٹر G-6/1-2میں نامعلوم افراد نے 6ماہ کی نومولود بچی کو قتل کر کے لاش کچرے میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے صبح مقامی فرد کی خبر پر پولیس نے G-6/1-2کے کچرے کے ڈبے سے تقریبًا 6ماہ کی نومولود بچی کی لاش کپڑے میں لپٹی بر آمد کی بچی کی شناخت تا حال نہ ہو سکی آن لائن گفتگو کرتے وقت اے ایس آئی نصر اللہ کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ شدید افسوسناک ہے جب ہم نے پچی لی لا ش دیکھی تو بچی شاپر اور کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور بچی کے جسم پر زخم اور خون تھا ۔ لاش پولی کلینک شفٹ کر نے کے بعد بچی کو H-11قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کر کہ تفتیش شروع کر دی ورثہ کی تلاش جاری ۔