ملتان انڈر 19ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، وہاڑی نے ساہیوال کو 75 رنز سے شکست دیدی

جمعہ 12 جنوری 2018 21:03

ملتان انڈر 19ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، وہاڑی نے ساہیوال کو 75 رنز ..
بوریوالا۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) انڈر 19ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

(جاری ہے)

ساہیوال ڈسٹرکٹ کی ٹیم کو 75 رنز سے شکست دیدی ، تفصیل کے مطابق ملتان ریجن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ چیئرمین شپ کا دوسرا میچ قائداعظم سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ وہاڑی اور ڈسٹرکٹ ساہیوال کی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، وہاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 220 رنز بنائے،جس میں وہاڑی ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب خان کھچی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی74رنز بنائے محمد آصف نے 56 رنز بنائے،جبکہ محمد عمران نے 14 رنز بنائے ساہیوال کی ٹیم کے باؤلر محمد اسلم نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکے جواب میں ڈسٹرکٹ ساہیوال کی ٹیم 145رنز بناکر آؤٹ ہو گئی محمد ارشد 52 رنز کے ساتھ قابل ذکر سکورر رہے،وہاڑی ڈسٹرکٹ کی جانب سے سعیدنی4شعیب خان نے 3 جبکہ شرجیل عمر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ کو ایمپائر کاشف سہیل اورمحمد یوسف نے سپر وا ئز کیا جبکہ پی سی بی آفیشل سکورر عتیق الرحمن تھے اس موقع،اصغرعلی جاوید، سلیم حیدر رضوی،رانا ظفراللہ خان استاد سلیم، شیخ محمد اسلم، میاں حفیظ الرحمن،، ملک عمر دراز، کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :