ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ (کل) شروع ہو گی

جمعہ 12 جنوری 2018 20:59

ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ (کل) شروع ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن ،سندھ سکواش ایسوسی ایشن /حیدرآباد ٹنڈو الہیار سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں ریحانہ نذیر راشدآباد نیشنل جونیئر سکواش چیمپیئن شپ (کل) ہفتہ سے ریحانہ نذیر سکواش کمپلیکس راشدآباد میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر خانزادہ کے مطابق چیمپین شپ ہر سال شاندار انداز میں منعقد کی جاتی ہے ،چیمپن شپ میں پورے پاکستان سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ،بوائز میں سندھ سے 24،پنجاب سے 23،کے پی کے سی35،بلوچستان سے 01،پی اے ایف سی16،ایس این جی پی ایل سے 1، گرلز میں سندھ سے 15،پنجاب سے 4،کے پی کے سی11،ایس این جی پی ایل سے 3 اور پی آئی اے سے 1کھلاڑی حصہ لے رہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو راشدآباد میں رہنے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔