مولانافضل الرحمن نےقومی اسمبلی میں فاٹابل کی منظوری پرعدم اعتماد کااظہارکردیا

وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ منانے کیلئےان کی رہائشگاہ پہنچ گئے،حکومت نےفاٹا بل کی منظوری کیلئےمشاورت نہیں کی،قصورواقعہ بدنما داغ ہے۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 جنوری 2018 19:12

مولانافضل الرحمن نےقومی اسمبلی میں فاٹابل کی منظوری پرعدم اعتماد کااظہارکردیا
اسلام آباد اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جنوری 2018ء) : جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی میں فاٹا بل کی منظوری پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فاٹا بل کی منظوری کیلئے مشاورت نہیں کی،بل میں صرف عدالتوں کوفاٹا تک رسائی دی گئی،قصور واقعہ بدنما داغ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جمعیت علماء اسلام(ف) مولانافضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےاعلیٰ عدلیہ کی فاٹا تک توسیع کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا۔

(جاری ہے)

یہ بھی تسلیم کرلیا گیا کہ صوبائی اسمبلی میں سیٹیں بھی نہیں ہوں گی۔ فاٹا بل میں صرف سپریم کورٹ اورپشاورہائیکورٹ کوفاٹا تک توسیع دی گئی۔ انہوں نے قصور واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ
قصور واقعہ بدنما داغ ہے۔ بعد ازاں وفاقی وزیرسیفران عبدالقادربلوچ نے مولانا فضل الرحمان سے ان رہائش گاہ پرملاقات کی۔ جہاں پرعبدالقادربلوچ نے فاٹا اصلاحات بل پرمولانا فضل الرحمن کواعتماد میں لینے کی کوشش کی۔ عبدالقادربلوچ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے فاٹا بل سے متعلق مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ تاہم فضل الرحمن نے عدالتوں کے دائرہ کارکوفاٹا تک بڑھانے سے متعلق اعتماد میں نہ لینے کے تحفظات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :