کھپرو کینال سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

جمعہ 12 جنوری 2018 20:55

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)کھپرو کینال سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد،پولیس نے لاش نکال کر سول اسپتال سانگھڑ منتقل کر دی تفصیلات کے مطابق سانگھڑ کے قریب کھپرو کینال میں 35 سالہ نامعلوم نوجوان لاش تیرتی ہوئی ملی ، مقامی گاؤں کے لوگوں کی اطلاع پر سانگھڑ پولیس نے تحویل میں لے کر سول اسپتال سانگھڑ منتقل کیا گیا، جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا، آخری اطلاعات تک نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی رابطے پر ڈی ایس آصف آرائیں نے بتایا کہ نوجوان کی لاش کی اطلاع ہم نے سول اسپتال اسپتال منتقل کردی جس کے سر پر زخموں کے نشانات ہیں، نوجوان کی شناخت نہ ہوسکی۔