صحبت پور میں نامعلوم افراد کی میڈیکل اسٹور پر فائرنگ ،ایک شخص جاںبحق

جمعہ 12 جنوری 2018 20:54

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) صحبت پور میں نامعلوم افراد کی میڈیکل اسٹور پر فائرنگ ایک شخص جاںبحق تفصیلات کے مطابق صحبت پور سٹی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میڈیکل اسٹور مالک شاہ محمد پہچوہا شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمی کو فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کیا گیا۔ہسپتال میں زخمی شاہ محمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گئے۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :