پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات ،جمہوریت کوپروان چڑھانے کے لئے آمروں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا ،قائم علی شاہ

ہمارے خلاف آئی جے آئی سمیت دیگر اتحاد بنتے رہے اب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیپلز پارٹی کو کیا شکست دے گا، سابق وزیراعلیٰ سندھ

جمعہ 12 جنوری 2018 20:54

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قومی مفادات ،جمہوریت کوپروان چڑھانے کے لئے آمروں ..
خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے دلوں کی دھڑکن والی جماعت ہے جس نے ہمیشہ قومی مفادات ،جمہوریت کوپروان چڑھانے کے لئے آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے جیت حاصل کی ۔پیپلز پارٹی کے خلاف آئی جے آئی سمیت دیگر اتحاد بنتے رہے اب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پیپلز پارٹی کو کیا شکست دے گا، آئندہ بھی انتخابات میں بھاری کامیابی حاصل کرکے سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،تیتر بٹیر دیکھتے رہ جائیں گے۔

پی پی کے خلاف اس طرح کے اتحا کچھ نہیں کرسکتے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے۔جیلانی ہا س میںآغا شیر عالم،خدابخش سرکی،محمد دین ابرار سومرو،شمع الدین ،ارشد عباسی،عطا محمد سیال اسحاق انقلابی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہاکہ ہمارے حوصلے کوہ ہمالیہ کی طرح بلند ،چٹانوں سے ٹکرانے کی قوت بازو رکھتے ہوئے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے والے چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی،سندھ میں وزیر اعلی پارٹی قیادت کے فیصلے سے بنے گا ۔

(جاری ہے)

ہم شہید بھٹو اور شہید بی بی رانی بینظیر بھٹو کے سپاہی کارکن ہیں ہمیں پارٹی قیادت کا ہر فیصلہ قبول ہے۔ پیپلز پارٹی ملک گیر عوامی پارٹی ہے ۔اتار چڑھا آتا رہاتا ہے دل شکستہ نہیں ہیں وقت عوام کی بے لوث خدمت کرنے والوں کا ہے ۔انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ عام انتخابات کی تیاریاں اورعوامی رابطہ مہم جاری رکھیں،کونسلر حضرات بھی عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں پارٹی قیادت ان کا احتساب کرے گی ۔