خیبرپختونخوا حکومت کا ا نفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت جاری یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام (ڈیجیٹل سکلزفار آل) کولاکھوں نوجوانوں تک توسیع دینے کا عزم
صوبے کی آبادی کا ساٹھ فیصد تیس سال سے کم عمرنوجوانوں پر مشتمل ہے جس نے مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے،پرویزخٹک پاکستان کو ایک ویلفیئر سٹیٹ دیکھنا چاہتے ہیں جس کی عملی بنیاد ہم خیبر پختونخوا میں رکھ چکے ہیں اسلام بھی ہمیں ایک ایسی فلاحی ریاست کا درس دیتا ہے جس میں سب کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر ہوں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 12 جنوری 2018 20:53
(جاری ہے)
ہم خیبر پختونخوا میں نظام کی تبدیلی کیلئے چار سالہ کامیاب کاوشوں اور تجربے کی بنیاد پر یقین سے کہتے ہیں کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر انتظام نشتر ہال پشاور میں یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میںاسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، صوبائی وزیر برائے صحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی، ایم ڈی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان اور کنسلٹنٹ آئی ٹی بورڈ ابوبکر علوی نے بھی تقریب سے خطاب کیا،جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی محمود جان، معراج ہمایون، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی داؤد خان اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ نے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کو یوتھ کیلئے آئی ٹی بورڈ کا بہترین کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے اس وقت 40ہزار نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گھر بیٹھ کر کما رہے ہیں صوبائی حکومت اس پروگرام سے مزید لاکھوں نوجوانوں کو مستفید کرنے کیلئے پر عزم ہے۔نوجوان ہماری طاقت اور قوم کا مستقبل ہیں صوبائی حکومت نے ہر شعبے اور ہر محکمے میں با شعور نوجوانوں کیلئے مواقع تخلیق کئے ہیں صوبے کے ہر محکمے میں آئی ٹی کو فروغ دیا جا رہا ہے نوجوانوں کو ٹیوٹا کے چار مراکز میں ڈیجیٹل سکلز کی ٹریننگ دی جا رہی ہے جس کی دیگر مراکز تک بھی توسیع دینے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نوجوان تبدیلی کے عمل میں اگر عمران خان کا ساتھ نہ دیتے تو آج خیبر پختونخوا میں بھی وہی بد عنوان نظام ہم پر مسلط ہوتا جس کے تحت مفاد پرست سیاستدانوں نے اپنی باریاں مقرر کی ہوئی تھیں۔پرویز خٹک نے کہا کہ وہ پاکستان کو ایک ویلفیئر سٹیٹ دیکھنا چاہتے ہیں جس کی عملی بنیاد ہم خیبر پختونخوا میں رکھ چکے ہیں اسلام بھی ہمیں ایک ایسی فلاحی ریاست کا درس دیتا ہے جس میں سب کو معیاری تعلیم کے مواقع میسر ہوں غریبوں کا مفت علاج ہو، انصاف اور میرٹ کی بالادستی ہو، حقدار کو حق ملے اور شہریوں کو روزگار کے با عزت مواقع میسر ہوں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں حکومتوں نے کبھی بھی اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہیں خیبر پختونخوا میں ٹوٹا پھوٹا سٹرکچر ملا تھا ، بغیر استاد کے سکول، ڈاکڑز اور مشینری کے بغیر ہسپتال، کرپٹ ترین پولیس اور رشوت سے تباہ حال دفاتر ملے حکمران آتے جاتے رہے انکے پاس اداروں کی بحالی اور عوام کی فلاح کا مقصد تھا نہ پروگرام اور نہ منشور۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی حکومت ہے جس نے عوام کی آسانی کیلئے اپنے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے اور اداروں کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح لیڈر کی سوچ ہوتی ہے وہی سوچ نیچے کارکنوں اور اداروں میں سرایت کرتی ہے ہمارے لیڈر کی سوچ بلند تھی اس نے ہمیں ایک وژن دیا جس پر ہم نے عمل کیا اور خیبر پختونخوا میں صیحح معنوں میں عوامی حکمرانی کی بنیاد رکھی وزیر اعلیٰ نے آئی بورڈ خیبر پختونخوا کو یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے ہمیشہ ہر ادارے کو سپورٹ کیا ہے جس ادارے نے بھی قابل عمل پروگرام دیا اس پر عملدرآمد کیلئے وسائل مہیا کئے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ ہم ایک ایسا نظام چاہتے ہیں جو ڈیلیور کر سکے۔قبل ازیں عمران خان اور پرویز خٹک نے یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے ٹرینرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب اسمبلی کے ملازم کی مبینہ خودکشی کی کوشش،اسمبلی کی عمارت سے چھلانگ لگا دی
-
ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
-
اس وقت عہدوں میں نہیں الجھنا چاہیے، میری گورنر شپ کا سفر سب کے سامنے ہے،گورنر سندھ
-
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماءاخونزادہ چٹان پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا
-
’سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہوگا، جگ ہنسائی سے بچا جائے‘
-
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کیلئے ”ہمت کارڈ“ اور”نگہبان کارڈ“جاری کرنے کافیصلہ
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال
-
جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف انکوائری، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی گئی
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.