لاہور میں پر تشدد احتجاج کے بعد میٹرو بس سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 12 جنوری 2018 19:07

لاہور میں پر تشدد احتجاج کے بعد میٹرو بس سروس عارضی طور پر بند کر دی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12جنوری 2018ء ):لاہور میں پیر مکی روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک شخص کے ورثا کی ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے باعث میڑو بس سروس کو بند کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے پیر مکی روڈ پردو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جاں بحق شخص کے ورثا نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے باہر شدید احتجاج شروع کر دیاتھا ۔بعد ازاں یہ احتجاج پر تشدد ہو گیا اور ہنگامہ آرائی میں بدل گیا ۔مظاہرین نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے باہر دو بسوں کو آگ لگا دی جس کے بعد سیکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔احتجاج کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے۔