پنجاب یونیورسٹی سنڈیکٹ انتخابات کیلئے ٹیچرز فرنٹ گروپ پینل کا اعلان

جمعہ 12 جنوری 2018 20:48

لاہور۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی ٹیچرز فرنٹ نے گزشتہ روز جنرل باڈی کے اجلاس میں سنڈیکیٹ کے آئندہ ہونے والے انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیچرز فرنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری نے امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسرکے عہدے کے لئے ڈاکٹر ساجد رشید ، ایسو سی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر محبوب حسین، اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے ڈاکٹر محمداظہرنعیم اور لیکچرر کیلئے ڈاکٹریمناصدف انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فخر الحق نوری نے کہا کہ ٹیچرز فرنٹ نے ہمیشہ اساتذہ کے اجتماعی مفاد کا تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی وہ اساتذہ کی بروقت ترقیوں سمیت یونیورسٹی کی بہتری کے ایجنڈے کیلئے کام جاری رکھیں گے ۔ اس موقع پر مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز ، چیئرمینوں اور پرنسپلز سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نامزد پینل کی بھرپور حمایت کا مکمل یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :