ایم این اے کا قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحاتی بل کی منظوری پر خوشی کااظہار،

آج کا دن قبائلی عوام کیلئے 14اگست جیسا دن ہے ، شہاب الدین خان کی قبائلی عوام کو مبارکباد

جمعہ 12 جنوری 2018 20:47

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی شہاب الدین خان نے قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحاتی بل کی منظوری پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے قبائلی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ آج کا دن قبائلی عوام کیلئے 14اگست جیسا دن ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے لئے آج کادن خوشی کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کی منظوری حق وسچ کی فتح ہے اور یہ مظلو م قبائلی عوام کیلئے تاریخی فتح ہے، طویل جدوجہد کے بعد ایف سی آر کا خاتمہ ہواہے اور قبائلی علاقوں میں آج آزادی کا سورج طلوع ہواہے، اب قبائلی علاقوں میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کا نیا دورشروع ہورہاہے ۔ شہاب الدین خان نے اُن تمام لوگوں ، سیاسی جماعتوں ، طلباء ، صحافیوں اور ان تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فاٹا اصلاحات کیلئے جدوجہد کی اور قربانیاں دی ۔