گورنر خیبر پختونخوا کی سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری پر فاٹا عوام کو مبارکباد

اب فاٹا عوام کو وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہونگے جو ملک کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں،انجینئر اقبال ظفر جھگڑا

جمعہ 12 جنوری 2018 20:42

گورنر خیبر پختونخوا کی سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ اس قانون سازی کے نتیجے میںفاٹا کے عوام کو وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہوں گے جو کہ ملک کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گورنرنے قومی اسمبلی سے اس بل کی کثرت رائے سے منظوری پر تمام سیاسی پارٹیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے فاٹا میں اصلاحات کابیڑا اپنے سرلیاہے اور انشاء اللہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام بہت جلد ممکن ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :