دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ٹوئٹ یا ایک ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتے ،ْ ساجد تارڑ

پاکستان اور امریکا کے تعلقات دونوں شہریوں کے مفاد میں ہیں ،ْ مشیر صدر ٹرمپ

جمعہ 12 جنوری 2018 20:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جلد معمول پر آنے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے 70 سالہ تعلقات ایک ٹوئٹ یا ایک ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر برائے مسلم کمیونٹی ساجد تارڑ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بالکل مایوس نہیں ہوں، کچھ چھوٹے قد کے سیاستدان پاک امریکا تعلقات پر اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں تاہم امریکا میں مقیم پاکستانی غلط فہمیاں دور کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

مشیر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دونوں شہریوں کے مفاد میں ہیں اور 70 سالہ تعلقات ایک ٹوئٹ یا ایک ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتے جب کہ حساس معاملات پر پاکستانی سیاستدان انتشار کے بجائے احتیاط سے کام لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد بند نہیں بلکہ معطل کی ہے جبکہ دونوں ممالک نے مختلف آپشنز پر غور کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :