براڈ بینڈ پروگرام معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ،ْانوشہ رحمن

جمعہ 12 جنوری 2018 20:29

براڈ بینڈ پروگرام معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ براڈ بینڈ پروگرام معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں براڈ بینڈ کی مہمند ایجنسی، خیبر ایجنسی اور ڈی آئی خان میں فراہمی کے سلسلہ میں معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انوشہ رحمن نے کہا کہ ان منصوبوں پر 3 ارب 43 کروڑ روپے خرچ کرنے کا مقصد دور دراز کے علاقوں میں بسنے والوں کو شہری علاقہ جات کے مساوی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل سروسز فنڈز ان علاقوں میں ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کیلئے قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ میں خوشی محسوس کرتی ہوں کہ وفاق کے زیر انتظام علاقے بھی شہری علاقوں کے مساوی ٹیلی کام سہولتوں سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی پروگرام برائے خواتین ملک میں مستورات کو بااختیار بنانے کی جانب سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر یو ایس ایف کے چیف ایگزیکٹو افسران رضوان مصطفیٰ میر نے جاری منصوبوں کے بارے بریفنگ دی۔