بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

جمعہ 12 جنوری 2018 20:23

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
عجمان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے، محمد جمیل نے 94 جبکہ کپتان نثار علی نے 62 رنز سکور کئے۔

جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے دیپک پٹیل نی79رنز بنا ئے اور آئوٹ نہیں ہوئے، وینکٹش 64 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے ظفر اقبال نے 2 جبکہ ہارون خان نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت کے دیپک پٹیل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی سی سی کے سی ای او ڈیو رچرڈ سن تھے جنہوں نے میچ کے بہترین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر مہانتیش جی کے، عجمان رمداں ہوٹل کے منیجر افتخار ہمدانی، پی بی سی سی کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سید سلطان شاہ نے ڈیو رچرڈ سن اور افتخار ہمدانی کو شیلڈ پیش کیں۔