سول سروس کوریاست کی گورننس میںبنیادی اہمیت حاصل ہے،اقبال جھگڑا

تربیتی کورسز کے ذریعے سرکاری اہلکاروں کی صلاحیتوں کومزید نکھارنے میں مددملتی ہے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ بھی ممکن ہوتاہے،گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 12 جنوری 2018 20:09

سول سروس کوریاست کی گورننس میںبنیادی اہمیت حاصل ہے،اقبال جھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے گورنرہاؤس پشاورمیں سینئرمینیجمنٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سول سروس کوریاست کی گورننس میںبنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سول سروس خدمات کی بدولت اور حکومتی اقدامات کو استحکام ملتاہے اور تسلسل یقینی ہو اورمزیدکہاہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی اور گڈگورننس کیلئے سول سرونٹس کوخوش اسلوبی سے فرائض سرانجام دیناہوںگے۔

تقریب میں نیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل نگہت مہروز ، فیکلٹی اراکین اور سینئرمنیجمنٹ کورس کے شرکاء نے شرکت کی۔ گورنرنے اس موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کیںاور شرکاء کو کامیابی سے کورس مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

گورنرنے کہاکہ تربیتی کورسز کے ذریعے سرکاری اہلکاروں کی صلاحیتوں کومزید نکھارنے میں مددملتی ہے اور ان کی استعداد کار میں اضافہ بھی ممکن ہوتاہے۔

قبل ازیںنیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹرجنرل مسز نگہت مہروزنے کورس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور گورنرہاؤس میں اس تقریب کے انعقاد پرگورنرخیبرپختونخوا کاشکریہ ادا کیا ۔ آخرمیں ادارے کی ڈائریکٹرجنرل نے گورنر خیبرپختونخوا کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :