گورنرخیبرپختونخواکا سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد

جمعہ 12 جنوری 2018 20:09

گورنرخیبرپختونخواکا سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2018ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے قومی اسمبلی سے سپریم کورٹ اور پشاورہائی کورٹ کادائرہ اختیار بڑھانے کے بل کی منظوری پر فاٹا کے عوام کو مبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ اس قانون سازی کے نتیجے میںفاٹا کے عوام کو وہ تمام قانونی حقوق حاصل ہوں گے جو کہ ملک کے دیگر تمام شہریوں کو حاصل ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرنے قومی اسمبلی سے اس بل کی کثرت رائے سے منظوری پر تمام سیاسی پارٹیوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے فاٹا میں اصلاحات کابیڑا اپنے سرلیاہے اور انشاء اللہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق فاٹا کاخیبرپختونخوا میں انضمام بہت جلد ممکن ہوسکے گا۔

متعلقہ عنوان :