سیاسی یتیموں کے ٹولے نے صرف مفاد پرستوں کی بھرتی کی، بلاول بھٹو
شہباز شریف نے لاہور میں ایک نامکمل اسپتال کا افتتاح کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی میری بھی کوشش ہے سندھ میں رہنے والا ہر شخص خوش حال ہو،این آئی سی وی ڈی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب
جمعہ 12 جنوری 2018 20:02
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ میرے نانا اور والدہ نے اپنی زندگی ہمیشہ صحت کے شعبے میں صرف کی ہے ، میری بھی کوشش ہے کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خوش حال ہو۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا پیپلز پارٹی کی روایت ہے اور اسی روایت کے تحت ہم پورے پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں ، لیکن اس کے باوجود لوگ پوچھتے ہیں کہ سند ھ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ دل کا علاج صرف امیر آدمی ہی برداشت کرسکتا تھا لیکن پی پی نے غریبوں کیلئے دل کا علاج مفت کردیا ہے، جس کی مثال آج آپ کے سامنے موجود ہیں ۔چیئرمین پی پی پی نے اعتراف کیا کہ سندھ میں اتنے کام ہونے کے باوجود آج بھی مسائل موجود ہیں مگر ہم سندھ کی ترقی کیلیے اپنی کمٹمنٹ پر سو فیصد قائم ہیں، ہماری منزل ترقی یافتہ،خوشخال سندھ اور مستحکم پاکستان ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت 6لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا اور امراض قلب کے علاج کو عام آدمی کی دسترس میں پہنچایا، مہنگے علاج کرانے پر سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں لگتا، گزشتہ 3 برس میں این آئی سی وی ڈی کی صورتحال میں بہت تبدیلی آئی ہے اور آج یہ اسپتال دنیا میں امراض قلب کا سب سے بڑا اسپتال ہے، دنیا بھر میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف مشین ہیں جن میں سے ایک سندھ میں بھی ہے۔چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی لیکن پھر بھی کہا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا، میں کہتا ہوں کہ پاکستان کی آزادی کے بعد اگر انسانوں کی ترقی کے لیے کسی نے کام کیا تو وہ صرف پیپلزپارٹی ہے، سیاسی یتیموں کیٹولے نے تو صرف من پسند وزیروں، مشیروں اور پیٹ پرستوں کی بھرتی کی اس کے علاوہ ان کے حصے میں کچھ نہیں آیا، شہباز شریف نے لاہور میں ایک نامکمل اسپتال کا افتتاح کیا جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اس نامکمل اسپتال کو بھی پیپلزپارٹی ہی مکمل کرے گی۔ انہوں کہا کہ سندھ میں بہت کام ہوئے لیکن اس کے باوجود آج بھی مسائل ہیں جس کا اعتراف کرتے ہیں لیکن ان کے حل کے لیے ہماری نیت پر شک نہیں کیاجاسکتا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.