ذاتی مفادات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہرقاتل،پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے سب کو ..
تازہ ترین : 1

ذاتی مفادات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہرقاتل،پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے سب کو ایک ہونا ہے‘شہبازشریف

نام نہاد انقلاب کا دعویٰ کرنیوالے کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے،ہم نے عوام کی خدمت کی ہے ‘ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں ‘وزیراعلیٰ سے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں

ذاتی مفادات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہرقاتل،پاکستان کو آگے لے جانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کی زندگی میں خوشحالی کا انقلاب لا رہے ہیں۔ سرکاری وسائل قوم کی امانت ہیں اوراسے عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کرتے رہیں گے۔

پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے۔ پاک وطن کی ترقی کے مشن کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے اورعوام کی ترقی اور خوشحالی کے ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفافیت سے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لئے قومی مفادات کو مد نظر رکھ کر آگے بڑھنا ہے کیونکہ ذاتی مفادات کی سیاست ملک و قوم کے لئے زہر قاتل ہے اور پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے سب کو ایک ہونا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی کے لئے اٹھ رہا ہے۔ قوم تعلیم، صحت، امن اور ترقی و خوشحالی چاہتی ہے۔ترقی کا سفر کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تیزی سے جاری رکھیں گے۔عوام کی خدمت مشن ہے اور یہ ہمیشہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا عزم ہے، اس عزم کو پورا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقید کرنیوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہیں کیونکہ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد انقلاب کا دعویٰ کرنے والے قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ عوام کو دھوکہ دینے والے کس منہ سے عوام کے سامنے جائیں گے۔

ساڑھے چار سال میں جھوٹ، الزامات اور یو ٹرن لینے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے۔ عوام کھوکھلے نعروں اور منفی سیاست کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں یکسر مسترد کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دل و جان کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور ساڑھے چار برس کے دوران کئی شعبوں میں ترقی کے اہداف حاصل کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام سے قریبی رابطہ رکھیںاور ان کے مسائل کے حل کے لئے متحرک اور فعال انداز میں کام کیا جائے۔

انہو ںنے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی منتخب نمائندے اپنا کردار ادا کریںاور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل(ر) شجاعت ا حمد خان، نعیم گل،مہر خالد محمود سرگانہ،قاضی عدنان فرید،سیدافتخار الحسن، کرم الٰہی بندیال اور شعیب اویسی شامل تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/01/2018 - 20:01:42

اس خبر پر آپ کی رائے‎

Politics for personal interests Zoroqqar for nation and nation, Pakistan must be one to take forward "The elected representatives should keep close contact with the people" from the Chief Minister, members of different districts, assembly meetings.

Member Assembly Member from various districts from Chief Minister Punjab Shahbaz Sharif. Talking to the occasion, Chief Minister Muhammad Shahbaz Sharif said that the prosperity of the poor is bringing revolution. Official resources are the property of the nation and they will continue to spend the convenience of the people

Related : Assembly, Pakistan

متعلقہ عنوان :